شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 'آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ معاشی مشکلات میں گھرے وطن عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا بھی سامنا ہے'۔آج بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کا74 یومِ وفات ہے.پوری قوم آج کےدن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کےحقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد،دوراندیشی اورقائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے.قائدِ اعظم کی قیادت کےبغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہءِ تعبیرنہ ہوتا
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ 'مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلنجز پر قابو پا کر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے'۔ ان کا کہنا تھا کہ راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں ہے۔آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے. معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے .
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022