جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک
جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر مطابق شہید میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ شہید ہونے والے سپاہی عمران خان کا تعلق نصیر آباد سے تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔