برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں آرمی چیف کا خطاب

برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں آرمی چیف کا خطاب
برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں 213 ویں کمشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ رائل ملٹری کی جانب سے آرمی چیف کو سلامی دی گئی۔ آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، وہ پہلے پاکستانی آرمی چیف ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔ آرمی چیف نے کہا رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں پاسنگ آوٹ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت باعث فخر ہے۔ امید ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے ملٹری اکیڈمی سے 41غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آوٹ ہوئے جن میں دو پاکستانی کیڈٹس محمد عبداللہ بابر اور کیڈٹ مجتبی بھی شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نہ صرف پہلے فوجی سربراہ بلکہ پہلی پاکستانی شخصیت ہیں جنہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔