ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں توسیع کردی

ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں توسیع کردی
کیپشن: ٹرمپ نے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں توسیع کردی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ٹرمپ کے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تصادم کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اس حوالے سے صدارتی حکم پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ پر اگلے تین ماہ تک عمل کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک ایک دوسرے پر بھاری محصولات نافذ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

اس سے قبل جنوری میں امریکا نے چین کی درآمدات پر 145 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا اور چین نے گزشتہ ماہ ہونے والے تجارتی مذاکرات میں بات چیت کے ذریعے ٹیرف کے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ٹرمپ نے دوسری بار صدر بننے کے بعد ٹیرف میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ امریکا کے ٹیرف سے بچنے کیلئے کئی ممالک نے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات بھی کیے تھے۔ جس سے اُن ممالک کو ریلیف بھی ملا تھا۔

Watch Live Public News