جاپان میں مستقل رہائش اور ملازمت کا سنہری موقع

جاپان میں مستقل رہائش اور ملازمت کا سنہری موقع
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: جاپان میں مستقل رہائش اور ملازمت کا سنہری موقع، اگر آپ بھی ورک فرام ہوم کررہے ہیں تو بڑا چانس ملنے والا ہے آپ کو۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی جانب سے 6 ماہ کے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ دفتر سے دور رہتے ہوئے گھر یا کسی اور جگہ سے کام کرنے والے افراد کے لیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے اختتام پر ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا جائے گا۔

اس پروگرام کے تحت جاپان کا رہائشی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 67 ہزار 557 ڈالرز ہونا ضروری ہوگی۔

یہ ویزا 49 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ہوگا۔مگر ابھی ان ممالک یا خطوں کی تفصیلات سامنے نہیں آسکتی ہیں۔آمدنی کے ساتھ ساتھ خواہشمند افراد کے لیے پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس کرانا بھی ضروری ہوگی۔اس پروگرام کے تحت جاپان کا ویزا حاصل کرنے والے اپنے شریک حیات اور بچوں کو بھی وہاں لے جا سکیں گے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل نوماڈ ویزا رکھنے والوں کو مستقل رہائش کے کارڈ فراہم نہیں کیے جائیں گے جب کہ ان کے قیام کی مدت کو فوری طور پر بڑھایا نہیں جائے گا۔

ان افراد کو 6 ماہ بعد واپس اپنے ملک جانا ہوگا جس کے بعد انہیں دوبارہ ویزا کی پیشکش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جاپان کی جانب سے 2023 میں ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام متعارف کرانے پر غور کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔