آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے
کیپشن: آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ قومی کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی ہے، اور آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے حتمی ناموں پر مشاورت رواں ہفتے کی جائے گی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن دورہ سری لنکا مکمل کر کے لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ سلیکٹرز سے حتمی مشاورت کریں گے۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 31 جنوری تک آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پی سی بی اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے۔

پاکستان کے ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خواجہ نافع اور سلمان مرزا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، عبدالصمد، محمد وسیم جونیئر اور عثمان طارق کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News