پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،12 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،12 جولائی 2021
ہیڈ مرالہ پر اونچے درجہ کے سیلاب کا خدشہ، دریائے چناب میں فلڈ وارننگ جاری، ہیڈخانکی اور ہیڈ قادر آباد سے 2 سے 3 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا، ملحقہ آبادیوں والے افراد زمینداروں اور مویشی پالوں کو الرٹ کر دیا گیا۔ کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں 19 سے 26 جولائی تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پاکستان کی شاہراہ قراقرم کو دنیا کی 15 خوبصورت ترین شاہراہوں میں شامل کر لیا گیا۔ سورج آگ برسانے لگا، پارہ 48 سنٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ ہیٹ اسٹروک کے باعث گرمی لگنے سے تین افراد بے ہوش جبکہ دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ گوجرانوالہ میں شادی کے روز دولھا زخمی ہونے پر دلھن شادی کرنے ہسپتال پہنچ گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔