انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی

انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعویٰ بھارتیوں کو ہضم نہیں ہو رہا، اب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے۔

انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا، انتہا پسند ہندوؤں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی۔

احتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوؤں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روند ڈالا، امریکی پرچم کو پیروں میں روندتے ہوئے انتہا پسند ہندو نے انتہائی غلیظ الفاظ ادا کئے۔ بھارتی شہری نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشتگرد ملک قرار دیا۔

انتہا پسند ہندو نے کہا کہ  ہندوؤں کو مضبوط کرو گے ہم آپ کو مضبوط کریں گے،  امریکا گندی سیاست کرتا ہے۔

امریکا کیخلاف احتجاج دراصل ہندوتوا نظریہ ہے جس کو مودی سرکار پروان چڑھا رہی ہے، امریکا کیخلاف احتجاج دراصل پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کو چھپانا ہے۔

Watch Live Public News