ویب ڈیسک:موٹروے ایم ون پر ٹریفک حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی کو کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں سابق سینیٹر انتقال کر گئے جبکہ ڈرائیور معمولی زخمی ہوا۔
موٹروے پولیس کے مطابق سابق سینیٹر اسلام آباد سے پشاور جارہے تھے ۔ اطلا ع کے مطابق حادثہ گاڑی میں مکینیکل فالٹ کی وجہ سے پیش آیا۔