پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 12 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 12 مارچ 2021
صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے،یوسف گیلانی کوشکست، حکومتی امیدوارکو48ووٹ پڑے،سنجرانی کی جیت پرارکان کاجشن، یوسف گیلانی کے42ووٹ،غلط مہرلگنےسے7ووٹ مستردہوگئے، 98ووٹ کاسٹ ہوئے،اسحاق ڈار،مشتاق احمدغیرحاضررہے۔مرزاآفریڈی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب،54ووٹ لیے، اپوزیشن کےعبدالغفورحیدری کوشکست،44ووٹ حاصل کیے۔فاروق ایچ نائیک نے7ووٹ مستردہونے کو چیلنج کر دیا، انھوں نے کہا کہ کئی نہیں لکھاکہ مہرخانےکےاندرلگانی چاہیے، حکومتی نمائندے نے جواب دیا کہ واضح ہے نام کے سامنے مہر لگائیں۔صادق سنجرانی کا دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جانا پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ہے، پہلے وزیر اعظم نے اعتماد کے ووٹ سے جیت حاصل کی اور اب عمران خان کے نامزد امیدوار کو جیت حاصل ہوئی، شبلی فراز کی سینیٹ چیئرمین انتخاب کے بعد میڈٰیا سے گفتگو7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے، بلاول بھٹو بھٹو بھنا کر رہ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کروں گا، اس کے بعد عدالت جاؤں گا، یہی میرا حتمی فیصلہ ہے۔معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل جاوید نے کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک خبر سنا دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں وائرس کی نئی لہر اور قسم آ چکی ہے، پنجاب کے بڑے بڑے شہر اس وبا کے نشانے پر ہی نہیں بلکہ زد میں آ گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔