میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور کی سالگرہ کے موقع پر کرینہ کپور ان کے گھر آئی تھیں جب تیمور بھی ان کے ساتھ تھا۔ تیمور کے دروازے سے ٹکرا جانے کے بعد کرینہ نے فوری طور پر سب کچھ چھوڑا اور اپنے بیٹے کی جانب متوجہ ہو گئیں۔View this post on Instagram
ویب ڈیسک: بالی وُڈ میں انٹری سے قبل ہی سٹار بن جانے والے تیمور کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا کے سٹار تیمور علی خان کی یہ ویڈیو ویرال بھایانی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیکھ جا سکتا ہے کرینہ کپور اپنی گاڑی سے اترتی ہیں جب ان کو مختلف کیمرہ مین آوازیں دینا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ ان کی طرف مڑتی ہیں۔ پیچھے سے ان کے بڑے بیٹے تیمور علی خان جلدی سے اترے ہیں۔ پھر یکدم مڑتے ہیں اور دروازے سے ٹکرا جاتے ہیں۔