'عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں'

'عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں'
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کا امن و امان خراب کرنے پر تلے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں ملک میں تباہی ہو، نعشیں گریں، عمران خان بھیانک سیاسی کاروبار کیلئے کتنی ماؤں کی گودیں اجاڑیں گے؟۔ مریم اورنگیزیب نے کہا کہ لاہور میں ایک شخص ملک میں فساد پھیلانے کے درپے ہے، عدم اعتماد کے وقت اقتدار ہاتھ سے گیا تو اس نے سائفر سے کھیلنے کا منصوبہ بنایا، اب سائفر پر امریکا سے معافیاں مانگتا پھر رہا ہے، اقتدار جاتا نظر آیا تو آرمی چیف کو ایکسٹینشن کی پیشکش کی۔ ترجمان ن لیگ اور وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے کل مریم نواز کی آڈیو چلائی اور اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی، کیا اس آڈیو میں سائفر سے کھیلنے اور گولیاں مارنے کا حکم ہے؟ مریم نواز کی آڈیو میں کیا ہے؟ ملکی معیشت کو داؤ پر لگانے کا حکم ہے؟ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک میں افراتفری کے لئے پولیس پر گولیاں چلوائیں، صحافیوں کی نعشوں پر سیاست کی، لانگ مارچ، سائفر، ’’جیل بچو تحریک‘‘ کے بعد یہ نعشوں پر سیاست کر رہے ہیں، یہ آج پھر چاہتے ہیں ملک میں انارکی ہو، نعشیں گریں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔