ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 953 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دن بھر مجموعی طور پر 327 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 57 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 253 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 32 کروڑ 17 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 10 ارب 85 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,859 جبکہ کم ترین سطح 64,664 پوائنٹس رہی۔