(ویب ڈیسک ) بغیر لائسنس شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے شیر برآمد کرلیا۔
گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف نے اقبال ٹاون میں چھاپہ مار کر ملزم گرفتار اور شیر برآمد کر لیا تھا ۔گزشتہ روز شہری اظہر محمود کے خلاف بغیر لائسنس شیر رکھنے پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔
گرفتار ہونے والے افراد نے سوشل میڈیا پر شیر کی پوسٹ لگائی تھی، یہ ویڈیوز سامنے آنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے کاروائی کی۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شیر رکھنے، اس کی عوام میں نمائش پر 7 سال قید اور 50 لاکھ جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے۔