ویب ڈیسک؛ نوبل انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے شادی کر لی ۔ شادی کی یہ تقریب برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے شرکت کی۔ ملالہ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔عالمی ذرائع ابلاغ پر اس شادی نے خوب سرخیاں بٹوریں . اس شادی سے جڑی مختلف خبریں اب تک سامنے آرہی ہیں.
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کے شریکِ حیات عصر ملک کون ہیں؟
خاندان کے قریبی افراد کی موجودگی میں ہونے والی اس شادی کے لیے ملالہ نے انتہائی سادہ لباس کا انتخاب کیا، ملالہ کا یہ عروسی جوڑا معروف پاکستانی فیشن برانڈ زاویے کے ایک ڈریس کی کاپی لگ رہا ہے۔زاویے کی ہانیہ کلیکشن میں دستیاب موورنگ کا یہ ٹراوزر شرٹ کورا، دبکا اور زری ایمبرائڈری سے مزین ہے جس کے گلے پرڈوری کے علاوہ کڑھائی میرون رنگ کی فنشنگ بھی دیکھی جاسکتی ہے، سوٹ کے ہم رنگ دوپٹہ آرگنزا فیبرک میں ہے جس کے کنارے سادہ ہیں۔برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس جوڑے کی قیمت 27 ہزار پاکستانی روپے تھی لیکن آج کل یہ سیل میں 20 ہزار 500 میں دستیاب ہے۔
ملالہ کے عروسی جوڑے اب بات کی جائے ملالہ کے پہنے گئے جوڑے کی تو رنگ کے ساتھ ساتھ ایمبرائڈری میں بھی نمایاں فرق دکھائی دے رہا ہے لیکن ڈیزائننگ بالکل ایک سی ہے۔ ٹی پنک کلر کے اس جوڑے کے ساتھ ملالہ نے لیس لگے شیفوں جارجٹ کا ہم رنگ دوپٹہ اوڑھا۔
اپنے تازہ ترین انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ میری والدہ اور ان کی دوست نے میری شادی کے کپڑے لاہور سے خریدے تھے جبکہ عصر کی والدہ اور بہن نے مجھے وہ زیورات دیے جو میں نے پہنے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود اپنے ہاتھوں پر مہندی لگائی جبکہ عصر نے تقریب سے ایک دن پہلے میرے ساتھ مال میں کئی گھنٹے گزارے، اپنی گلابی ٹائی اور پاکٹ اسکوائر اور میرے سینڈل خریدے۔