'ریاستی قوت کے استعمال کے باوجود سرخرو ہوئے'

'ریاستی قوت کے استعمال کے باوجود سرخرو ہوئے'
وزیر اعظم شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں اپنی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی قوت کے استعمال کے باوجود سرخرو ہوئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ' حق ذات نے پھر فضل فرمایا، منی لانڈرنگ کے جھوٹے، بے بنیاد، سیاسی انتقام پر مبنی مقدمے سے بریت کا یہ دن دکھایا، اس پر اللہ تعالیٰ کا جتناشکر اداکریں، کم ہے۔' انہوں نے کہا کہ ' بدترین چیرہ دستیوں، ریاستی قوت کے استعمال اور اداروں کو یرغمال بنانے کے باوجود ہم عدالت، قانون اور عوام کے سامنے سرخرو ہوئے۔ ' خیال رہے کہ لاہور کی اسپیشل کورٹ نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قازقستان میں موجود ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔