ویب ڈیسک: عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کا رکن ٹام سوازی کون ہے، تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹام سوازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے بارے میں وزیر خارجہ بلنکن کو خط لکھ کر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کو عمران خان کی صحت سے آگاہ کرنا ہے۔
صیہونیت کے پیروکار ٹام سوازی نیویارک کے صیہونی اکثریت والے علاقے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر رکن کانگریس منتخب ہوئے۔ ٹام سوازی اپنی صیہونی نوازی اور امریکی یہودی کمیونٹی کے بڑے ہمدرد کی حیثیت سے مشہور ہیں،امریکا کی طاقتور صیہونی لابی نے ستمبر 2024ء میں ٹام سوازی کو کانگریس کے پاکستان کاکس کا چیئرمین بنوایا، ٹام سوازی کا اگلے ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہےاور جیل میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش بھی کرینگے۔
ٹام سوازی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کے قریبی دوست ہیں اور ٹام سوازی فلسطینیوں کے سخت دشمن اور اسرائیل کے دورے کے دوران اکثر دیوار گریہ پر بھی دیکھے جاتے ہیں۔ ٹام سوازی غزہ پر اسرائیلی حملے کے سرگرم سپورٹرز میں شامل ہیں۔
ٹام سوازی نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارے لیئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
صیہونی ریاست کے کٹر حامی کی طرف سے عمران خان کی زندگی اور سیاست کے حوالے سے اتنی فکرمندی بلاوجہ نہیں۔