پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،12ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،12ستمبر2021
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپ کفوڈ کا ٹیلی فون۔ دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ڈنمارک کے مابین، دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ 50 فیصد سے زائد اہل آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا اسلام آباد ملک کا سب سے پہلے شہر بن گیا رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن گیا۔ بزنس لون اور اسکل اسکالرشپس حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ کے پی کے ضلع تورغر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،شدید بارش میں تین مکانات پر آسمانی بجلی گئی،ملبے تلے دب کر 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔