فیصل آباد ( پبلک نیوز) دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی، دو مسلح ڈاکوؤں نے کریانہ سٹور سے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی، پڑوسی دکاندار اور ڈاکوؤں کی ہاتھا پائی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقہ اعظم آباد میں کریانہ کی دوکان پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو دکاندار کو لوٹ رہے تھے کہ پڑوسی دکاندار کو پتہ چلنے پر دونوں دوکانداروں نے مل کر مزاحمت کی جس پر دکانداروں اور ڈاکوؤں کے درمیان خوب ہاتھا پائی ہوئی جس کے تمام مناظر آپ فوٹیج میں بھی دیکھ سکتے ہیں مسلح ڈاکو دکانداروں سے مزاحمت کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دکاندار کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹی ھے جس کے بعد ان سے مزاحمت شروع ہوئی۔ڈکیتی کی اس واردات کی درخواست تھانہ رضا بعد میں دائر کر دی گئی ہے جس پر پولیس نے نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔