نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی کو عبوری وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا

نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی کو عبوری وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا

(ویب ڈیسک ) نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی کو عبوری وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے۔

نیپالی صدر دفتر کے بیان کے مطابق سشیلہ کرکی کو وزیر اعظم کے استعفے کے بعد عبوری رہنما منتخب کیا گیا ہے۔73 سالہ سشیلہ کرکی آج رات حلف اٹھائیں گی۔

خیال رہے کہ سشیلہ کرکی نیپال کی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس رہنے والی واحد خاتون ہیں ۔

خیال رہے کہ نیپالی حکومت نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس کو بند کر دیا، جس سے نوجوانوں کے مظاہرے شروع ہو گئے جنہیں GenZe Revolution کا نام دیا گیا ہے۔ نیپال میں احتجاج  کے دوران30افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے اور کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔

احتجاجی تحریک کے رہنماؤں نے بدھ کو عسکری قیادت سے ملاقات کی جس میں مستقبل پر بات چیت کی گئی۔ انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا اور عبوری حکومت کی قیادت کے لیے سابق چیف جسٹس سشیلا کرکی کا نام تجویز کیا ہ تھا۔ کرکی نے بھی عبوری قیادت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

Watch Live Public News