گورنر بلوچستان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

گورنر بلوچستان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا
سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے گورنر سید ظہور آغا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ دنوں وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا کے گورنر مستعفی ہوگئے تھے۔ اب بلوچستان کے گورنر سید ظہور آغا نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اپنا استعفیٰ صدر عارف علوی کو بھجوا دیا۔ مستعفی گورنر سید ظہور آغا کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور وہ گزشتہ سال 3 جولائی کو گورنر بلوچستان بنے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔