ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کی شام اور 14 اگست کی تقریبات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر رہنما عالیہ حمزہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 13 اگست کی شام اور 14 اگست کو خصوصی تقریبات ہوں گی۔انہوں نے ورکرز سے اپیل کی کہ حقیقی آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر کے اپنی یکجہتی دکھائیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ بانی چیئرمین کو دو سال سے زائد عرصہ غیر قانونی قید میں رکھا جا رہا ہے۔جیل میں بنیادی انسانی سہولتیں بھی چھین لی گئی ہیں۔وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات روک دینا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔علیمہ خان سمیت قریبی رشتہ داروں کو ملاقات سے روکنا شرمناک عمل ہے۔ توشہ خانہ 2 کیس کا خفیہ ٹرائل انصاف کے اصولوں کی نفی ہے۔پنجاب حکومت بانی چیئرمین کی صحت اور جان کی ذمہ دار ہے۔
عالیہ حمزہکا کہنا تھا کہ قیدِ تنہائی میں رکھ کر بانی چیئرمین کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لاہور اے ٹی سی کا فیصلہ سیاسی دباؤ اور انتقام کا نتیجہ ہے۔پی ٹی آئی اس فیصلے کو ہر آئینی فورم پر چیلنج کرے گی۔27ویں ترمیم آئین اور جمہوریت پر براہِ راست حملہ ہے۔26ویں ترمیم عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کی سازش تھی۔عوام اور وکلاء برادری کو اس آئینی حملے کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ہر سیاسی و قانونی محاذ پر اس سازش کی مزاحمت کریں گے۔