اسلام آباد: ملک میں پٹرول 13 اورڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرول 13، ڈیزل18 روپے لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے کیونکہ یکم فروری سے عالمی منڈی میں پیٹرول ساڑھے 6 روپے اور ڈیزل 5 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔