پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 13جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 13جولائی 2021
وفاقی کابینہ میں توسیع، ق لیگ کے مونس الہی کو وفاقی وزیر کا قلمدان سونپ دیا گیا، وزیراعظم نے مونس الہی کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ افواج پاکستان کےلئے15 فیصد اسپشل الاؤنس کی منظوری بھی دے دی گئی، رینجرز اور ایف سی کو بھی شامل کیا جائے گا، تحریک لبیک پر پابندی برقرار رہے گی، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرلیا، فواد چودھری کہتے ہیں کابینہ سمیت تمام لوگوں سے اضافی سکیورٹی واپس لی جارہی ہے، عید کی چھٹیاں 20،21 اور22 جولائی کو ہوں گی، افغانستان میں تمام گروپوں سے رابطے میں ہیں۔ انتخابی اصلاحات میں حکومت نے غلط راستہ اپنایا ہے، لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے ساتھ مستقل ورکنگ گروپ تشکیل دے، بتایا جائے کہ ڈسکہ میں دھاندلی کس کی ایما پر ہوئی تھی؟ بھارت نے کشمیر کی حیثیت کیسے تبدیل کی؟ وزیرخارجہ نے کشمیر پر کتنے غیرملکی دورے کیے ہیں؟ حکومت کی کشمیر پر کارکردگی صفر بٹا صفر ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی انتخابی مہم جاری، کوٹلی میں ن لیگ کے جلسے کی تیاری مکمل، عوام کی آمد کا سلسلہ جاری، مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی۔ وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پر برس پڑے، کہا ذوالفقار علی بھٹو غدار اور مریم نواز ڈاکو کی بیٹی ہیں، وفاقی وزیر کا آزاد کشمیر فاروڈ کہوٹہ میں جلسے سے خطاب، بولے دشمنوں سے تعلقات رکھنے والوں سے کوئی رشتہ نہیں ہونا چاہیے، 25جولائی کا پاکستان تحریک انصاف کشمیر میں کلین سویپ کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔