ویب ڈیسک: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان کے تحت تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 خوارج دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن شعبان پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن میں مزید 5 خوارج کی ہلاکت پر فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔