ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 38 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔