پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے13جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے13جون ، 2021
مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 56 زندگیاں نگل گئی، اموات کی تعداد 21 ہزار چھے سو نواسی ہو گئی، ایک ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ چار فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہو گئی۔جھلسا دینے والی گرمی کا زور ٹوٹ گیا، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، موسم خوشگوار ہو گیا، کراچی میں بھی بوندا باندی، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔کینیڈا میں اسلاموفوبیا کا شکار پاکستانی خاندان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، سیکڑوں افراد کی شرکت، متاثرہ پاکستانی فیملی سے اظہاریکجہتی کیلئے ہزاروں افراد نے اونٹاریو میں ریلی نکالی، مسجد کے دروازے پر گلدستے رکھ کر مرنے والوں سے اظہاریکجہتی کیا، شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔عالمی برادری انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد اور انتہاپسندی روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین ٹی وی سی بی سی کو انٹرویو، کہا کینیڈا میں پاکستانی نژادخاندان کا قتل افسوس ناک ہے، کینیڈین وزیراعظم اسلاموفوبیا سے لڑنےکی اہمیت سمجھتے ہیں، دیگر عالمی رہنما بھی ایکشن لیں تو مسئلہ حل ہو جائےپی ایس ایل 6 کے میچز جاری، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے شکست دے دی، گلیڈی ایٹرز 198 رنز کے تعاقب میں صرف 136 رنز بنا سکے۔۔ آج اسلام آباد یونائٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے، ملتان سلطانز کا پشاور زلمی سے ہو گا۔

Watch Live Public News