سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

ویب ڈیسک: ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مسلسل دوسرے روز بھی قیمتی دھات کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں مزید 4 ہزار 370 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 933 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہو گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 7 ہزار 250 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں صرف دو روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 11 ہزار 620 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 43.70 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 219 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ صرافہ بازار میں فی تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔



Watch Live Public News