ویب ڈیسک: سائنس فکشن فلم ” اواتار“ نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ کر پوری دنیا میں کئی ریکارڈ اپنے نام کئیے۔ اب اس شہرہ آفاق فلم نے اپنے ریلیز ہونے کے بارہ سال بعد ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ ہالی وڈ کے نامور فلم ساز جیمز کیمرون کی اس فلم نے اپنے ریلیز کے بارہ سال بعد چین میں صرف اس ایک ہفتہ میں 55 کروڑ کما لیا ہے۔ جس کے ساتھ اواتار تاریخ ساز ریکارڈ کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔ جیمز کیمرون کی فلمیں ٹائی ٹینک، ریمبو اور اسٹریج ڈیز بھی ایسے ہی کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔واضح رہے کہ جیمز کیمرون کی نئی فلم اواتار 2 بھی ریلیز کے لیے تیار ہے۔