حیدر آباد:مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعددزخمی

حیدر آباد:مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعددزخمی
کیپشن: حیدر آباد:مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعددزخمی

ویب ڈیسک: حیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہناہے کہ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Watch Live Public News