محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گااورہفتہ تک مو جود رہے گا۔آج رات سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات میں بارش کا امکان ہے۔ شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، بنوں، پشاور میں بھی بارش متوقع ہے۔ کرم، وزیر ستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ہفتہ کےدوران جہلم، سرگودھا، بھکر، خوشاب، میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان،ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اور جھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ جمعرات اور جمعہ کے دوران کوئٹہ، ژوب، سبی، کوہلو، نوکنڈی میں بارش کا امکان ہے۔ دالبندین، قلات، زیارت، ہرنائی، چمن، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔