پاکستان کی ایران اورامریکا کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش

پاکستان کی ایران اورامریکا کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش
کیپشن: پاکستان کی ایران اورامریکا کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو پاکستانی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ پاکستان نے جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے قبل مذاکرات اسلام آباد میں منعقد کرنے کی تجویز دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔ ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پیشرفت ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ مذاکرات کا پہلا مرحلہ گیارہ اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، جہاں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً اکیس گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔

اس حوالے سے جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، امریکا اپنی تجاویز پیش کر چکا ہے اور اب فیصلہ ایران کے ہاتھ میں ہے۔

دوسری جانب مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہے، جبکہ سرگئی لاوروف نے زور دیا ہے کہ نئی جنگ کو ہر صورت روکنا ضروری ہے اور اس بحران کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، روس اس معاملے کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Watch Live Public News