چئیرمین پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو 75 ویں یومِ آزادی پر مبارک باد دی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹونے کہا کہ قائداعظم کے تصور کے مطابق پاکستان کو مساوات پر مبنی رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کے لئے سب کو کردار نبھانا ہو گا۔ پاکستان کو آج اندرونی و بیرونی طور پر جتنے چیلنجز کا سامنا ہے، ماضی میں کبھی نہیں رہے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی اندرونی کمزوریوں کو دورکرنے اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار اور طاقت کو مزید تقویت دینے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے رفقاء کی وطنِ عزیز کے قیام کے لئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق پاکستان کو مساوات پر مبنی ایک رول ماڈل مسلم ریاست بنانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا اپنا کردار نبھانا ہوگا۔