(ویب ڈیسک ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کا پالتو کتا چوری ہوگیا۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار کے پالتو کتے کو گھر کے باہر سے چوری کر لیا گیا ہے۔
ندا ڈار نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر کے باہر موجود کتے کو اٹھا کر لے گئے۔
پولیس نے اس حوالے سےچوری کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور اب تک کتے کی تلاش جاری ہے۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان نے ایک روزہ 112 میچز میں 1,690 رنز بنائے اوسط 18.78 رہی۔ٹی20 انٹرنیشنل 160 میچز میں 2,091 رنز جن میں 7 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ون ڈے میچز میں 108 وکٹیں جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل میں 144 وکٹیں حاصل کیں۔