شعیب ملک سےطلاق کے بعد ثانیہ مرزا کی ٹینس کھلاڑی کےساتھ تصویر وائرل

شعیب ملک سےطلاق کے بعد ثانیہ مرزا کی ٹینس کھلاڑی کےساتھ تصویر وائرل
کیپشن: شعیب ملک سےطلاق کے بعد ثانیہ مرزا کی ٹینس کھلاڑی کےساتھ تصویر وائرل

ویب ڈیسک: سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر مقبول ترین شخصیت ہیں اور شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق ہوجانے کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے، فالوورز ان کی پوسٹس کے منتظر رہتے ہیں جن میں وہ بیٹے اذہان کے ساتھ گزارے گئے لمحات سمیت دیگر سرگرمیاں شیئرکرتی رہتی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی تازہ ترین تصاویر بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

انہوں نےانسٹاگرام اکاؤنٹ پر ساتھی ہبھارتی ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔ جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت کے مینز ٹینس اسٹار روہن بوپنا کی جانب سے دی گئی پارٹی میں ثانیہ مرزا سمیت کئی معروف شخصیات شریک تھیں۔

 ثانیہ ، شعیب ملک سے طلاق کے بعد پہلی بار کسی پارٹی تقریب میں دکھائی دیں، نارنجی سرخ لباس میں وہ ہمیشہ کی طرح جگمگاتی دکھائی دیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ نے آسٹریلین اوپن 2024 مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے پر روہن بوپنا کو مبارکباد دی۔

ثانیہ نے لکھا، ’ ’اگر کوئی 25 سال قبل نیشنل میں مکسڈ ڈبلز کھیلنے والے دونوں بچوں سے کہتا کہ ہم دونوں ایک دن دنیا میں نمبرون بن جائیں گے تو ہم اسے مذاق سمجھتے اور ہنستے جیسے ہم اگلی تصویر میں ہنس رہےہیں۔‘ مبارک ہو رو، تم نے یہ کردکھایا۔’

 روہن بوپنا اور میتھیو ایبڈن کی جوڑی نے فائنل میں سیمون بولیلی اور اینڈریا واواسوری کی جوڑی کو 7-6 اور 7-5 سے شکست دی۔

ثانیہ مرزا کو اپنے ملک کی سب سے بڑی خاتون ٹینس کھلاڑی مانا جاتا ہے اور وہ چھ گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیت چکی ہیں۔