مریم نواز  وزیر اعلیٰ بننے پر 16رُکنی کابینہ بنائیں گی

 مریم نواز  وزیر اعلیٰ بننے پر 16رُکنی کابینہ بنائیں گی
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: مریم نواز پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد ہوئی ہیں ،نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کو مقررہ حدف سے زیادہ ارکانِ کی حمایت حاصل ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نامزد کردہ وزیراعلی مریم نواز کو حدف سے زیادہ ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز  کے وزیر اعلیٰ بننے پر ابتدائی طور پر کابینہ کے 16 ارکان پر مشتمل ہو گی، ابتدائی طور پر تعلیم ، قانون ، صحت ، اطلاعات و نشریات سمیت دیگر اہم وزارتوں کا اعلان کیا جائے گا،پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ ن کے اتحادی ق لیگ کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ابتدائی کابینہ میں شامل کرنے کے لیے بھی ن لیگ کے مزاکرات جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کو کون کونسے وزارت سونپی جائے گی حتمی فیصلہ مزاکرات کے دوسرے سیشن میں ہوگا ۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں ابتدائی طور پر 3 خواتین ارکان کو بھی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا ، مسلم لیگ ن پنجاب حکومت میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کے فارمولے پر بھی مشاورت جاری ہے۔

Watch Live Public News