جاوید لطیف کے بیانات سے ہر پاکستانی کا دل دکھا، بانی ایم کیو ایم اورنوازشریف میں کوئی فرق نہیں ہے، فوادچودھری کی پریس کانفرنس، اپوزیشن سےلانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
پی ڈی ایم کے اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں، ن لیگ نے یوسف گیلانی کیساتھ دھو کا کیا، جاوید لطیف کے بیان نے ن لیگ کی قبر کھود دی ہے، فردوس عاشق کہتی ہیں، ملک دشمن بیانیے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
جاوید لطیف نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری دکھائی، ن لیگ نے ایک دفعہ پھر مودی کی زبان بولی ہے، فیاض چوہان کی میڈیا سے گفتگو، کہا جو مرضی ہوجائے راج کماری کولندن نہیں جانے دیں گے
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ 16مارچ تک بند، اعلامیے کے مطابق دفاتر میں انسداد کورونا اسپرے کے لئے سیکرٹریٹ میں سرگرمیاں جزوی طور پرمعطل کی گئیں
ملک میں کورونا کی تیسری لہر، مہلک وائرس نے مزید 32 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 تک جا پہنچی،24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 664 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز 21 ہزار 121 ہوگئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.5 ہوگئی