اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے کیسز، 3 سب سیکٹرز سیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے کیسز، 3 سب سیکٹرز سیل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث انتظامیہ کا تین سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1, I-8/4 اور I-10/2 شامل ہیں۔ ان سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جا رہا ہے۔ کاروباری علاقوں اور تفریحی پارکوں کو جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ تمام تہواروں اور اجتماعات کو جاری کردہ این او سی واپس لے لئے گئے ہیں۔ کسی بھی طرح کی انڈور سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔ کھلے مقامات پر تین سو افراد کے اجتماع پر صرف دو گھنٹے کے لیے اجازت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دفاتر کو اپنے 50 فیصد عملہ سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاۓ گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔