پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 14 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 14 مارچ 2021

اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا، ترجمان اوگراکی وضاحت، کہا قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سینیٹر فیصل جاوید خان کو اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے روک لیا۔ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ٹریفک پولیس نے سینیٹر فیصل جاوید کا چالان کردیا۔ فیصل جاوید کا چالان بلیو ایریا مرکزی چوک پی آئی ڈی میں اجلاس میں آتے ہوا

عورت مارچ کے موقع پر بینرز اور گستاخانہ نعروں کی تحقیقات کی جا رھی ہیں۔ عاشقان رسول کا ملک ہے یہاں پر گستاخی رسول کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی، پیر نور الحق قادری

وزیر اعلی اور گورنر خیبر پختونخواہ کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون۔ دونوں رہنماوں کی صادق سنجرانی کوخیئرمین سینٹ بننے پر مبارکبادپاکستان پیپلزپارٹی نے کیمرہ اسکینڈل کے تناظر میں پارلیمان کی ڈس انفیکشن کے نام پر دو دن کے لئے بندش پر سوال اٹھا دئیے۔ خدشہ ہے کہ ڈس انفیکشن کے نام پر پارلیمنٹ کو بند کرکے کیمرہ اسکینڈل سے متعلق ثبوتوں کو ضائع کیا جائے گا، شازیہ مری

مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس پر ردعمل۔ خادمہ جی،عمران نیازی نے ایران اور امریکہ میں بیٹھ پاک فوج اور آئی ایس آئی کو بدنام کیا

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔