ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز نے آج احتساب عدالت میں سرینڈر کیا۔ اس موقع پر حسین نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان سمیت سب کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق حسین نواز نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 اکتوبر کو سیاسی انتقام کا آغاز ہوا۔ مجھے وزیراعظم ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مجھے کئی ماہ پابند سلاسل رکھا گیا۔ مجھے بعد ازاں جلا وطن کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب میں کافی کچھ تبدیلی آئی ہے۔ کچھ ہونا چاہیے تاکہ آئندہ سیاسی انتقام نہ ہو۔ میرا حکومت کے کسی عہدے سے کوئی تعلق نہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کا حق ملنا چاہیے؟ جس پر حسین نواز نے کہا کہ شفاف ٹرائل کا حق ہر کسی کو ملنا چاہیے۔