اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، صہیونی فورسز کے عزہ پر مزید حملے، شہدا کی تعداد 109 ہو گئی،، اٹھائیس بچے اور سات خواتین بھی شامل،، پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیل نے سرحد پر فوج جمع کرنا شروع کر دی، جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم۔۔۔۔امریکا نے اسرائیلی حملوں کے خلاف ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا دیا۔۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ متعدد کمانڈرز کی شہادت کے باوجودحماس کے حوصلے پست نہ ہوئے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کہتے ہیں اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے، اسرائیل زمینی ،فضائی اور بحری فوجوں کو لے آئے، ایسی موت ماریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی، ادھر اسرائیل کے زیر قبضہ 24 شہروں میں فلسطینی آبادی اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔فلسطین میں جاری مظالم پر اتوار 15 مئی کے روز او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب،، اسرائیلی بربریت اور فلسطین کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ تمام ممالک کے اراکین کو شرکت کی دعوت، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا۔۔۔وزیراعظم عمران خان کا فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ، فلسطینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا پاکستان عالمی برادری کو فلسطین کے معاملے پر متحرک کرے گا، فلسطینی صدر نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کیا