پیر مظہر سعید شاہ نے کابینہ سے استعفی دیدیا

پیر مظہر سعید شاہ نے کابینہ سے استعفی دیدیا
کیپشن: پیر مظہر سعید شاہ نے کابینہ سے استعفی دیدیا

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کابینہ سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات نے اپنا استعفی تحریری طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھیج دیا ہے۔ انہوں  نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان دوران پریس کانفرنس کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سمیت کابینہ اراکین، محکمہ اطلاعات اور صحافی برادری کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

پیر مظہر شاہ نے مزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہر طرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کے مطابق اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے سامنے غزہ کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ بھی پیش کیا۔

Watch Live Public News