پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14ستمبر2021
الیکشن کمیشن کا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اجلاس، وفاقی وزراء کے الزامات پر برہمی کا اظہار، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگ لیے، پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔۔ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہو گا، وفاقی کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری مسترد کر دی، کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری کی میڈیا بریفنگ، کہا ملک میں جلد فائیوجی کا آغاز ہوجائے گا، کابینہ کو ایف بی آر میں سائبر حملے سے متعلق بریفنگ، اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق معاملہ زیربحث آیا حکومت کا آٹا،گھی،چینی،دالوں پرکیش سبسڈی دینے کا اعلان، وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی، کہا روپے کی قدر میں کمی آئی ایم ایف جانے سے ہوئی، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھرمیں ہوئی، کسان سے لے کرریٹیلر تک قیمتوں کا تعین کررہے، زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وزیرمملکت فرخ حبیب کہتے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نےجعلی اکاؤنٹس بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، پی ڈی ایم کا مسئلہ صرف این آر او ہے، اپوزیشن نے آنکھوں پر پٹی باندھی ہوئی ہے، کہا ہم لوگوں کی آمدن میں اضافہ کررہےہیں، آج ایک ہزارارب روپے کے منصوبے منظور کیے ہیں۔۔۔ حکومت نے گندم کی درآمد کے ذریعے اربوں روپے قوم کی جیب سے چرا لئے، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی تنقید، کہا ساری درآمدات عمران خان کی اے ٹی ایمز کر رہی ہیں، چینی اور ایل این جی کی ڈکیتی کے بعد گندم خریداری کی مہنگی ڈیل میں بھی دیہاڑی لگا لی۔۔۔ قوم کی جیب سے اربوں اڑالیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے نتائج کی تجزیاتی رپورٹ تیار کرانے کا فیصلہ، بڑے شہروں سے نتائج توقع کے برعکس کیوں آئے؟وزیر اعظم کو تشویش، وزیر اعظم کا کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مجموعی کامیابی پر اطمینان کا اظہار۔۔۔۔۔ بڑے شہروں میں امیداروں کا چناو،ووٹرز کے ساتھ پارٹی قائدین کا رویہ بھی رپورٹ میں شامل ہوگا

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔