اسلام آباد (پبلک نیوز) بلوچستان اور سابقہ فاٹا کے طلبہ کی سکالرشپس کا معاملہ مزید اہمیت اخیتار کر گیا۔ جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان اور فاٹا کے طلبہ کی سکالرشپس کا معاملہ ایوان بالا میں اٹھا دیا۔
مرکزی میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں طلبہ کا کوٹہ بحال کرنے کی قرارداد جمع کروا دی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہیئے کے پی ایم سی میں سابق فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کی سکالر شپ کا کوٹہ بحال کیاجائے۔ سکالر شپ کا کوٹہ بحال کرکے بلوچستان اور سابق فاٹا کی محرومیوں کو دور کیا جائے۔