سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
کیپشن: Another big rise in the price of gold

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ آج کی فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے کا فروخت ہورہا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کے اضافے سے 2371 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 650 روپے پر مستحکم رہی۔