موسم سرما کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں ہونگی: ذرائع

موسم سرما کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں ہونگی: ذرائع
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جنوری کے آخر میں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت این سی او سی میں ہوا۔ اجلاس میں تمام شرکا کی متفقہ رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوری کے اختتام پر موسم سرما کی تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے معاملے پر سفارشات لی گئی تھیں۔ ان پر سیر حاصل بحث اور مثبت تجاویز کے بعد یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پہاڑی علاقوں میں تعطیلات جاری رہیں گی جبکہ اس کے علاوہ طلبہ کی ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری رہے گا۔ https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1470780700794232843?s=20 یہ بات ذہن میں رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ تمام صوبوں سے طلبہ کی چھٹیوں کے معاملے پر سفارشات حاصل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں پچیس دسمبر سے 4 جنوری تک دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم اس کا اعلامیہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

Watch Live Public News