ویب ڈیسک: محمد زبیر اور مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگ سکتی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعت پہ پابندی صرف سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت لگ سکتی ہے۔ حکومت وقت کی مرضی پہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ
دوسری جانب سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کو سیاسی میدان میں ہرایا جاتا ہے،سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں لگائی جاتی،ایسے تجربات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں،اس فیصلوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔