لاہور میں ڈاکو راج برقرار، پولیس خاموش تماشائی بن گئی

لاہور میں ڈاکو راج برقرار، پولیس خاموش تماشائی بن گئی

لاہور ( پبلک نیوز) شہر میں ڈاکو راج برقرار مقامی پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔ ڈاکووں نے شہری کو مزاحمت پر قتل اور زخمی کرنا معمول بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاونی مزاحمت پر ڈرائیور قتل جبکہ مالک زخمی ہوگیا۔ جنوبی چھاونی بھٹہ چوک شہری اپنے ڈرائیوار کے ساتھ پھل خرید رہا تھا۔ دو موٹرسائکل سوار ڈاکووں نے کار سوار شہری اظہر کو لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بزنس مین اظہر کے ڈرائیوار منظور نے ڈاکووں کے ساتھ مزاحمت شروع کردی۔ ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ شروع کردی۔ مزاحمت پر 40 سالہ ڈرائیوار منظور احمد ہلاک ہوگیا۔ مزاحمت پر بزنس مین اظہر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیوار منظور احمد چار بیٹیوں کا باپ تھا۔ منظور احمد کی لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ہے۔ زخمی بزنس مین کا بیرون ملک ذاتی ہوٙٹل ہے۔ وردات کے بعد ڈاکووں موقعہ سے فرار ہوگئے۔

پولیس زراِئع کے مطابق زخمی شہری کے بھائی تنویر نے پولیس کو 15 پر اطلاع دی۔ روائتی بیان ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔