لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل پر انڈے مارے گئے، شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی بھی لگی، لیگی کارکنوں پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا تشدد
یہ غنڈہ گردی ہے، شہباز گل کہتے ہیں انہوں نے اپنے کالے کرتوں کی سیاہی پھینکی ہے، ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے، ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے، ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے
ہائیکورٹ میں نیب نے مضحکہ خیز درخواست دی ہے، مریم نواز کہتی ہیں ہائیکورٹ میں کہا گیا کہ میں بیانات دے رہی ہوں، اسی لیے ضمانت مسترد کی جائے، بیانات جانچنے کا اختیار نیب کو کیسے مل گیا
چیئرمین نیب کی مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست، لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے مریم نواز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے
لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی نیب کی درخواست باقاعدہ سماعت کےلیے مقرر کردی، عطااللہ تارڑ کہتے ہیں نیب کا رویہ شرمناک ہے، اسے چینی اور آٹا چوری والے نظر نہیں آتے، عدالت میں نیب آج کوئی بھی جواب دینے سے قاصر رہی
سندھ میں بھی ایک ماہ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، 15 اپریل سے شادی ہالز میں کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی، تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرنے ہوں گے