معرکہ بنیان مرصوص:سفارتی محاذ پر پاکستان کی بھارت کے خلاف عالمی پزیرائی 

معرکہ بنیان مرصوص:سفارتی محاذ پر پاکستان کی بھارت کے خلاف عالمی پزیرائی 
کیپشن: معرکہ بنیان مرصوص:سفارتی محاذ پر پاکستان کی بھارت کے خلاف عالمی پزیرائی 

ویب ڈیسک: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت مہنگی پڑ گئی۔ 

بین الاقوامی جریدے "دی ڈپلومیٹ" نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کیا۔اپنی رپورٹ میں جریدے نے لکھا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں نہ صرف عسکری میدان میں ناکامی ہوئی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ وہ ہر سطح پر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تیار ہے۔ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق بین الاقوامی برادری، بالخصوص امریکا بھی پاکستانی مؤقف کا معترف ہے۔ پاک چین کے دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو شدید نقصان پہنچا۔عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے باعث شرمندگی بنی۔بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔ پاک فوج کی حکمتِ عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔

Watch Live Public News